نئے صوبوں کے مطالبے پر کراچی میں آج بڑا اجتماع، خالد مقبول صدیقی نے عوامی ریفرنڈم قرار دے دیا

کراچی (پاک ٹوڈے): ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے پر آج کراچی میں بڑا اجتماع ہوگا، جسے وہ عوامی ریفرنڈم قرار دے رہے ہیں۔

نذیر حسین یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔ ان کے مطابق آج پورے پاکستان کے لیے مارچ کیا جا رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر کراچی کے عوام باہر نکل کر اپنا مؤقف سامنے لائیں گے اور یہ عمل عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مخصوص مواقع پر احتجاج کے لیے باہر نکلتی ہے۔ ان کے مطابق جب بھی جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا، قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں۔

واضح رہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ ملک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے، جبکہ ایم کیو ایم پاکستان اس حوالے سے اپنا مطالبہ متعدد مواقع پر سامنے رکھ چکی ہے۔

Related posts

سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا، وزیر خزانہ کی تصدیق

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان، آئی پی پیز کے کیپیسٹی پیمنٹس اور مہنگے توانائی نظام نے معاشی مشکلات بڑھا دیں

پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کی تحقیقات، اسعد محمود کو نیب کا نوٹس جاری