پشاور (پاک ٹوڈے): چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے اسے پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکورٹی کے لیے انتہائی اہم قومی منصوبہ قرار دیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور منصوبے کی وقت پر تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم جیسے زیرِ تعمیر میگا پراجیکٹس کی بروقت اور معیار کے مطابق تکمیل سے ملک میں پائیدار معاشی استحکام حاصل ہو گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور غذائی و توانائی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے منصوبے کی پیشرفت کو تیز کیا جائے تاکہ پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔