بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ۱۲ عسکریت پسند ہلاک کر دئے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کے عسکری ادارے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ایک آپریشن کے دوران ۱۲ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں سے منسلک افراد کی موجودگی کا سراغ ملنے پر سرجیکل کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ان کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق، کارروائی کے دوران موقع پر موجود دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز کا ذخیرہ بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی منظوری سے "عزمِ استحکام” مہم کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ چند دنوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں، بشمول بولان میں کالعدم بی ایل اے کی جانب سے حملوں اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Related posts

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان

شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیرِ کھیل مقرر کر دیا گیا۔

ضلع کرم میں پولیس افسر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔