مہمند میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، دو اہلکار جان سے گئے، ایک زخمی

ضلع مہمند (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے تمانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار جان سے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار عربی اور ظہور جان سے گئے، جبکہ صابر نامی اہلکار زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Related posts

پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار پانچ افراد ہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور میں تجاوزات آپریشن روک دیا گیا، ہائیکورٹ کا متعلقہ اداروں کو مزید کارروائی نہ کرنے کا حکم

ٹانک میں چار پولیو ورکرز کا اغوا، گورنر خیبرپختونخوا کا فوری بازیابی کا مطالبہ