پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے میں پانچ افراد کا کردار ہے، جبکہ سہیل آفریدی اور ان کے بعض قریبی ساتھیوں کو مجرم ٹھہرائے جانے کا امکان ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس وہ پانچ افراد ہیں جنہوں نے پارٹی کو اس حالت تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اور ان کے چند قریبی ساتھی بھی مجرم ٹھہرائے جائیں گے۔