تہران (پاک ٹوڈے): ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ ایران کے مؤقف سے زیادہ ہم آہنگ ہے۔
محسن رضائی کے مطابق سعودی عرب کو یقین ہے کہ ایران کے بعد اسرائیل کا اگلا ہدف ترکیہ ہوگا اور اس کے بعد سعودی عرب کو نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے ممکنہ عزائم کے حوالے سے سعودی عرب کو بھی خدشات لاحق ہیں۔