مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے، اس عزم پر عمل ہوگا، ترجمان پاک فوج

پشاور (پاک ٹوڈے): ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کا دفاع ہے اور پاکستان اس عزم پر عمل کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں مذموم عزائم رکھنے والے عناصر کسی بھی اقدام سے پہلے کئی بار سوچنے پر مجبور ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی سلامتی و استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related posts

خیبر: انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی بازیابی کے لیے اتوار تک مہلت

کابل ایئرپورٹ روڈ پر قاضی پلازہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا گیا، گورنر راج آخری آپشن ہونا چاہیے، بلاول بھٹو