مولانا فضل الرحمٰن گرفتار، سی سی پی او لاہور نے حراست میں لے لیا

لاہور (پاک ٹوڈے): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خود اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور ان کے پاس آئے اور انہیں گرفتار کرچکے ہیں، اب وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اب پولیس انہیں جہاں لے جانا چاہے، لے جا سکتی ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related posts

صوابی میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر 22 سالہ نوجوان قتل

پاکستان میں 6 ہزار سائبر اسپیس ڈیفنڈرز بھرتی کرنے کا منصوبہ

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائی، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ