ملاگوری شیربرج میں پولیس اور سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او زخمی، 2 گرفتار

خیبر (پاک ٹوڈے): ملاگوری شیربرج کے مقام پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں منتقل کرنے والے مبینہ سمگلروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تھانہ ملاگوری کے ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی کو گولی لگی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سمگلروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ موقع سے 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ پولیس کے مطابق گاڑیاں ملاگوری کے راستے ضلع مہمند منتقل کی جا رہی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، مطلوب شدت پسند کمانڈر منظور مارا گیا

مستونگ: نامعلوم افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

شمالی کوریا کی ڈرونز اور میزائلوں کے امتزاج سے ’سوارم حملوں‘ کی مشقیں