مصر میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم، 7 افراد ہلاک اور 112 زخمی

قاہرہ (پاک ٹوڈے): مصر میں دو مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوگئے۔

مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق گیزہ سے فیوم جانے والی ٹرین قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ امدادی اہلکار بوگیوں میں پھنسے زخمی مسافروں کو تلاش کرتے رہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکام کو حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے اور غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

Related posts

قمر باجوہ سے صرف سلام دعا ہوئی، وقت کے ساتھ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے، بیرسٹر گوہر

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی