لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور کے علاقے ہیر میں دیرینہ رنجش کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سعید اور اللہ دتہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔