مستونگ: پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ

مستونگ (پاک ٹوڈے): ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

​پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا