سنٹرل کرم میں مبینہ ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع

کرم (پاک ٹوڈے): سنٹرل کرم کے علاقے تیندو آڈو میں مبینہ ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈرون حملے کے بعد دو افراد کی ہلاکت ہوئی، تاہم واقعے کی نوعیت، حملے کے ممکنہ ہدف اور دیگر تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہوسکیں۔

واقعے کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد اور حملے کی آزادانہ تصدیق بھی تاحال نہیں ہوسکی۔ مزید معلومات سامنے آنے پر صورتِ حال واضح ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا