لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں ہولناک آگ، 3 افراد دم گھٹنے سے متاثر

کراچی (پاک ٹوڈے): لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑا سازی کی فیکٹری میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے۔ عمارت میں زہریلا دھواں بھر جانے سے 3 افراد کی حالت غیر ہو گئی، تاہم فوری اقدام کرتے ہوئے فیکٹری کے تمام ملازمین کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔

​آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں، واٹر باؤزر اور اسنارکل نبرد آزما ہیں۔ آگ کی شدّت کے باعث فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کا ڈھانچہ مخدوش ہو چکا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سندھ رینجرز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچ گئے، جو فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ان کی اولین ترجیح انسانی جانوں کی حفاظت اور آگ کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

​دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو حکام کو مزید فائر ٹینڈرز اور جدید سامان فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا