مستونگ: مسلح افراد کی بازار میں فائرنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کو نشانہ بنا کر نجی بینک لوٹ لیا گیا

بلوچستان (پاک ٹوڈے): ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے بازار میں فائرنگ کی، شہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو نشانہ بنایا اور پھر کوئٹہ روڈ پر واقع بینک پر دھاوا بول دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور لاک روپے نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ واقعہ علاقے میں بینک ڈکیتیوں اور مسلح حملوں کی بڑھتی ہوئی لہر کا تسلسل لگتا ہے۔ صرف چند ماہ پہلے یکم جولائی 2025 کو بھی مستونگ میں مسلح افراد نے شہر میں قائم نجی بینکوں، تحصیل آفس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں تین بینکوں کو نشانہ بنایا گیا، بینک اسٹاف کو یرغمال بنا کر نقد رقم لوٹ لی ۔

Related posts

کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں مزید تین زخمی جاں بحق، اموات کی تعداد 25 ہوگئی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر بھائی نے 17 سالہ بہن کو قتل کر دیا، ملزم فرار

راولپنڈی، اسلام آباد میں لانگ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت، 22 ہزار سے زائد اہلکار تعینات