لزبن (پاک ٹوڈے): دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، جس کے ساتھ ہی ان کا تقریباً 23 سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
رونالڈو نے 18 سال کی عمر میں پرتگال کی سینئر قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور طویل عرصے تک ملک کی نمائندگی کرتے رہے۔ انہوں نے انڈر 15 سے لے کر سینئر قومی ٹیم تک مختلف سطحوں پر تقریباً 25 سال پرتگال کی نمائندگی کی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 146 گول اسکور کیے، جو قومی ٹیم کی جانب سے ان کا ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں نیشنز لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہ کھلائے جانے پر رونالڈو مبینہ طور پر ناراض ہوکر پرتگالی ٹیم کا کیمپ چھوڑ گئے تھے۔
بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی تھی کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہو رہے اور ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر سزا کے مستحق ہیں۔ تاہم اب ان کی جانب سے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔