مری (پاک ٹوڈے): مری میں رکھیالہ روڈ پر سوزوکی بولان گہری کھائی میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 دیگر جھلس کر زخمی ہو گئے۔
سٹی ٹریفک پولیس مری کے ترجمان کے مطابق، حادثہ بروہا چوک کے قریب چوکی تریٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
متاثرہ خاندان شادی کی تقریب سے واپسی پر اپنے گاؤں تریٹ، ضلع مری جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔