اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت برقرار ہے۔ اپوزیشن آئے اور بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔
طارق فضل نے کہا کہ ڈاکٹروں کی رسائی اور ملاقاتوں کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات کے دوران صورت حال واضح کر دی تھی۔ ان کے مطابق ملاقاتوں سمیت دیگر امور طے پا گئے تھے، تاہم سہیل آفریدی نے اتفاق نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں مقام سے زیادہ ایجنڈا اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم ملکی مفاد اور آئینی تقاضوں کے تحت اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔