مدینہ منورہ میں بجلی کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ

مدینہ منورہ (پاک ٹوڈے): سعودی اتحادی افواج کے مطابق حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر بند ہوگیا تاہم بجلی کے مجموعی نظام پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق کارروائی کے دوران حوثیوں کے 4 ڈرونز اور 3 بیلسٹک میزائل مار گرائے گئے۔ ایک بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز کو خمیس مشیط کے علاقے میں جبکہ ایک اور بیلسٹک میزائل کو جازان کے قریب روکنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خمیس مشیط میں ایک میزائل کے ملبے سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب یمنی فوج کے مطابق مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر ڈرون حملے کے چند گھنٹے بعد سعودی فضائی کارروائیوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے بیان کے مطابق حملوں کے دوران مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں سے متعلق مزید تفصیلات اور آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Related posts

ایران کے قریب امریکی فوجی طاقت میں بڑا اضافہ، تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا بھی روانہ

فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکولوں میں آگ، درجنوں افراد زخمی

مصر میں اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں 6 صحافی گرفتار