خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ورکنگ مکمل، حتمی فیصلہ مشاورت سے ہوگا: طارق فضل

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے یہ تاثر درست نہیں کہ اگر پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر کردیتی ہے تو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے کہا جائے گا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے تعاون کرنا ہوگا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا تو ان کی جماعت ہر آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرے گی۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی