متحدہ عرب امارات کی قیادت کا افغان قیادت کو مبارکباد کا پیغام

کابل (پاک ٹوڈے): متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے افغانستان کے 107 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اسلامی امارتِ افغانستان کے سپریم لیڈر شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ کو مبارکباد کا باضابطہ پیغام بھیجا ہے۔

امارات کی دیگر اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھی مبارکباد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور نائب صدر شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے اسلامی امارت کے سپریم لیڈر شیخ ہبت اللہ اخوندزادہ اور افغان وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اخوند کو یومِ آزادی پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے طالبان حکومت کی اعلیٰ ترین قیادت کو براہِ راست مبارکباد کے پیغامات بھیجنا دونوں ممالک کے مابین تدریجی طور پر مضبوط ہوتے سفارتی اور معاشی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔

Related posts

افغان حکام کا پائیدار امن، قومی یکجہتی اور معاشی استحکام پر زور

امریکی افواج کو سہولت دینا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت تصور ہوگا۔

احمد آباد کے ‘آنند نکیتن اسکول’ پر لائبریری میں ملالہ یوسف زئی کی کتاب رکھنے پر جرمانہ عائد