ماسکو / کیو (پاک ٹوڈے): روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی ڈھانچے اور شہری آبادی کو ڈرون و میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی افواج نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے یوکرین کے مختلف علاقوں پر تباہ کن بمباری کی، جس کے نتیجے میں 1 خاتون ہلاک اور 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ یوکرین کے ایک اور میزائل حملے کے نتیجے میں روس کے سرحدی علاقے برائنسک میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور 1 شخص جان بحق ہو گیا۔
دوسری جانب، روسی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے دارالحکومت ماسکو اور اس کے گردونواح پر تقریباً 600 ڈرونز کے ذریعے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔ روسی ایئر ڈیفنس سسٹم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 201 یوکرینی ڈرونز کو فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیا، تاہم ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
