لکی مروت: منگلہ کے قریب زیرِ تعمیر پل سے نوجوان کی لاش برآمد

لکی مروت (پاک ٹوڈے): تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں واقع گاؤں منگلہ کے قریب ایک زیرِ تعمیر پل کے نیچے سے 24 سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوالہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے اور موت کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related posts

دیر کالونی اسکول سانحہ: جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ، زخمیوں کے لیے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان

بونیر میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم، متعدد افراد جاں بحق، ایک زخمی

خیبر: باڑہ بازار کی کئی روز سے بندش، تاجروں اور عوام کو مشکلات