لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی: پی سی بی کا محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ، اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

لندن (پاک ٹوڈے): انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی بدترین شکست اور تین میچز کی سیریز گنوانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی بنیادوں پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز شکست کے فوراً بعد لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلسل غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیل کر آؤٹ ہونے پر محمد رضوان اور انجری کا شکار ہونے والے اوپنر امام الحق کو فوری وطن واپس روانہ کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے امام الحق کی انجری کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کے تحت نوجوان بلے باز صائم ایوب اور عرفات منہاس کو ہنگامی طور پر انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 16 برس بعد لارڈز کے تاریخی میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد میزبان انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہو چکی ہے۔ مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Related posts

لارڈز ٹیسٹ: محمد عباس کی تباہ کن بولنگ، انگلینڈ 208 پر ڈھیر؛ پاکستان کو فتح کے لیے 389 رنز کا ہدف

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 290 رنز پر ڈھیر، محمد عباس کی 4 وکٹیں

پنجاب کے قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ، پی سی بی نے اکیڈمی بلوا لیا