6
پشاور (پاک ٹوڈے): لکی مروت میں شیری خیل کے قریب پنجاب جانے والی مین گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے سے پنجاب کو گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تاہم نقصان اور فراہمی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے کارروائی جاری ہے۔
