پشاور (پاک ٹوڈے): بنوں پولیس اور پولیس امن کمیٹی نے غوریوالہ کے دور دراز علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر زین اللہ عرف سلار مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر غوریوالہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ٹی ٹی پی کمانڈر زین اللہ عرف مارا گیا۔ مارا جانے والا شدت پسند پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور علاقے میں شدت پسند کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
بنوں: پولیس اور امن کمیٹی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر زین اللہ عرف سلار مارا گیا
14
