لکی مروت: دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد، تحقیقات شروع

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ثبوت اکٹھے کر کے واقعے کی ہمہ جہت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

​پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 2 لاشیں کرم ٹول پلازہ کے قریب سے ملیں، جبکہ دیگر 2 لاشیں منجیوالا تا سرائے نورنگ جانے والی شاہراہ کے کنارے سے برآمد کی گئیں۔

​ابتدائی ملنے والی معلومات کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ تاہم مقتولین کی شناخت اور ان کے قتل کی پس پردہ وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

​پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو ضابطے کی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی نگران ٹیموں نے علاقہ محاصرے میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تا کہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ

سرکاری وردی میں ملبوس مسلح افراد کا گھر پر چھاپہ، اہلخانہ یرغمال، 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار