ضلع خیبر میں 35 روز سے مغوی تاجر محمد ظریف عرف حاجی لنڈے بازیاب

لنڈی کوتل (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر پولیس نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لنڈی کوتل کے مغوی تاجر محمد ظریف عرف حاجی لنڈے کو 35 روز بعد بازیاب کرا لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 2 بجے سدوخیل کے پہاڑ بالا گارے خوڑ کے مقام پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مغوی تاجر ظریف شینواری کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ تھوڑی دیر بعد مغوی تاجر کو باحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
تاجر کی بحفاظت بازیابی پر اہلِ علاقہ اور تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

ڈیڈ لائن کے بعد 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی، سرحدی انتظامات اور تازہ صورتحال

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ