پختونخوا کا اون سورس ریونیو 150.84 ارب روپے سالانہ تک پہنچ گیا

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبے کا اون سورس ریونیو سالانہ 150.84 ارب روپے تک پہنچنا اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے وسائل سے آمدن بڑھانے کے لیے کیے گئے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ اخراجات میں کمی اور اون سورس ریونیو میں اضافہ صوبائی حکومت کے مالی انتظام کے بنیادی اصول ہیں۔ بہتر مالی انتظام کے ساتھ شفافیت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ خزانہ، محکمہ اطلاعات اور دیگر محکموں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ بالخصوص محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، شفافیت اور وسائل کا بہترین استعمال صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے موجودہ مالی سال کو امن، ترقی اور خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

شفیع جان کے مطابق اون سورس ریونیو میں اضافہ خیبرپختونخوا کی مالی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ

سرکاری وردی میں ملبوس مسلح افراد کا گھر پر چھاپہ، اہلخانہ یرغمال، 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار