بلوچستان میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 25 لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے محکمہ صحت نے سرکاری ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 25 لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ (BEEDA Act) 2011 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کو اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے اور ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کے لیے متعدد بار نوٹسز اور مواقع فراہم کیے گئے تھے، تاہم مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی بلاجواز غیر حاضری، فرائض میں غفلت اور سرکاری ذمہ داریوں سے چشم پوشی کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ

سرکاری وردی میں ملبوس مسلح افراد کا گھر پر چھاپہ، اہلخانہ یرغمال، 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار