لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خانم کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ جیل سے آج رپورٹ طلب

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خانم کو جیل میں ادویات، کپڑوں کی فراہمی اور اہل خانہ و وکلا تک رسائی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عبہر گل نے علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی سی لاہور نے علیمہ خانم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور انہیں جیل میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ علیمہ خانم کو جیل میں ادویات اور کپڑے فراہم کرنے کے ساتھ اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات اور رسائی کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل سے آج دوپہر 2 بجے رپورٹ طلب کر لی۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت