17
لاہور (پاک ٹوڈے): صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، جہاں شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 417 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کی اس بلند سطح کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کی فضا میں کیمیائی مادوں کی مقدار عالمی گائیڈ لائنز سے 57 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس سے فضائی آلودگی کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
