لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 253 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی، جو انتہائی مضر صحت درجے میں شمار ہوتی ہے۔
فضائی معیار کی عالمی درجہ بندی میں بھارتی شہر کولکتہ دوسرے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر رہا۔
ماہرین کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 101 سے 150 تک حساس افراد کیلئے نقصان دہ، 151 سے 200 تک مضر صحت، 201 سے 300 تک انتہائی مضر صحت جبکہ 301 سے زائد خطرناک آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں فضائی معیار معتدل ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 60 رہا اور شہر عالمی درجہ بندی میں 45ویں نمبر پر ہے۔