ناگویا (پاک ٹوڈے): ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ابھشیک شرما نے 61 اور تلک ورما نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کو کامیابی کیلئے 212 رنز کا ہدف ملا، تاہم قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔
اس شکست کے ساتھ پاکستان کو ایشین گیمز کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ بھارت نے سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔