پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے لانگ مارچ کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی کے کسی اہم فورم میں تفصیلی مشاورت نہیں ہوئی اور قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر ہی اعلان کر دیا گیا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ صرف وزیراعلیٰ کے کرنے کا کام نہیں بلکہ اس کے لیے عوامی حمایت اور قوم کا ساتھ ہونا بھی ضروری ہے۔
سہیل آفریدی کی گرفتاری کی صورت میں ویڈیو جاری کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ شاید وہ ویڈیو بھی اپنے ساتھ ہی لے گئے ہیں۔