اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 0.5 فیصد اضافے کا اعلان، شرح 12 فیصد ہوگئی

کراچی (پاک ٹوڈے): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد شرح سود 11.5 فیصد سے بڑھ کر 12 فیصد ہوگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

تجارت اور سیاست کا الجھاؤ: چین، بھارت اور افغانستان کے ساتھ غیر متوازن تجارتی روابط، پاکستان کو 4.97 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا

ملتان میں زیر تعمیر پلازے کی چھت گر گئی، متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

نوشکی گرلز کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی