قلعہ عبداللہ: اغوا کیے گئے 5 پنجابی مزدور قبائلی جرگے کی مداخلت پر بازیاب

قلعہ عبداللہ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں تین روز قبل اغوا ہونے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور قبائلی جرگے کی مداخلت پر بازیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں مزدوروں کو تین روز قبل گلستان کے علاقے تحصیل پنکی سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے مقامی قبائلی جرگے نے مداخلت کی، جس کے بعد مسلح گروہ نے پانچوں افراد کو جرگے کے حوالے کر دیا۔

بازیابی کے بعد تمام مزدور بحفاظت قبائلی رہنما حاجی ساجد کاکڑ کے حجرے پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پانچوں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

مزدوروں کی بازیابی کے بعد علاقے میں موجود ان کے اہلِ خانہ اور عزیزوں میں بھی اطمینان پایا جا رہا ہے۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس، وفاقی آئینی عدالت کے اہم سوالات

افغان ڈاکٹر کی پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جاری رکھنے کی راہ ہموار

عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، بہنیں اور وکلا اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے