فرانس میں کم از کم ماہانہ اجرت میں دسمبر سے 1.6 فیصد اضافے کا اعلان

پیرس (پاک ٹوڈے): فرانس میں مہنگائی کے باعث بڑھتے اخراجاتِ زندگی کے پیش نظر کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرت میں دسمبر سے 1.6 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیر محنت کے اعلان سے قبل وزیر اعظم سباستیاں لکورنو نے پیر کے روز کارکنوں کی تنظیموں اور نجی شعبے کی مزدور یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت کارکنوں میں بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی کے باعث پائے جانے والے عدم اطمینان کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Related posts

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

صوابی میں دن دہاڑے فائرنگ، امام مسجد اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی