غزہ (پاک ٹوڈے): غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی 8 سالہ فاطمہ البیوک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فاطمہ چند روز قبل وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی اور زیرِ علاج تھی۔ بعد ازاں اس کی میت قریبی رشتہ داروں نے سپردِ خاک کر دی۔
رپورٹس کے مطابق، فاطمہ نے 2023 میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران اپنے خاندان کو کھو دیا تھا۔ حملے کے دو روز بعد اسے ملبے سے زندہ نکالا گیا اور اس کی دادی کے حوالے کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی جنگ میں 74 ہزار سے زائد فلسطینی جان سے جا چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے شہری انفراسٹرکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
