غزنی افغانستان (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبہ غزنی میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزنی گورنر ہاؤس کے ترجمان میوند شاہ احمدزی کے مطابق حادثہ آج غزنی شہر کے علاقے روضہ کوتل میں پیش آیا، جس میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
ترجمان نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور چار بچے بھی شامل ہیں۔