افغانستان میں 274 ملین ڈالر کے توانائی منصوبوں کے معاہدے، گیس اور کوئلے کی کان کنی ہوگی

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی وزارتِ کانونو اور پٹرولیم نے جوزجان میں جنگل کلان قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش و استخراج اور بغلان کے شہر پلخمری میں کوئلے کی کان کنی کے منصوبوں کے لیے اماراتی کمپنیوں اور عزیزی گروپ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق ان منصوبوں میں مجموعی طور پر 274 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور معاہدوں کی مدت 30 سال ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جوزجان کے جنگل کلان سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کے ذریعے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، جبکہ ان منصوبوں سے تقریباً 2 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دوسری جانب عزیزی گروپ کے سربراہ میرویس عزیزی نے منصوبوں پر عملی کام جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

حکام کے مطابق ان معاہدوں کا مقصد افغانستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ، مقامی سطح پر توانائی کی پیداوار میں اضافہ، درآمدی بجلی پر انحصار کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Related posts

غزنی افغانستان میں ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون اور 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

امریکی عدالت نے افغان شہریوں کی ملک بدری کا ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ روک دیا

امریکی تاریخ میں پہلی سیاہ فام خاتون گورنر منتخب، کیشا لانس باٹمز نے جارجیا میں کامیابی حاصل کرلی