عمران خان کا طبی معائنہ نہ کرنے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع، حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک ٹو ڈے): پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل نہ کرنے اور طبی معائنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے، جسے باقاعدہ طور پر دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کی تمام قانونی عملدرآمد اور باریکیوں کی نگرانی سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ نے ذاتی طور پر کی۔

درخواست میں عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو ان کی صحت کے پیشِ نظر فوری طور پر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

سابق وزیرِ اعظم کی طبی دیکھ بھال اور عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک لوکل کمیشن یا عدالتی افسر (Court Officer) مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے توہینِ عدالت کے مرتکب مسؤلین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔

Related posts

سابقہ جہادی کمانڈر حنظلہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

اگر یہ عمران خان کیساتھ ہو رہا ہے تو عام پاکستانی کیساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ سہیل آفریدی

حکومت امن و امان اور خارجہ پالیسی میں ناکام ہوچکی ہے۔