علاقائی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ تمام تجارتی و مالیاتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

ابوظہبی (پاک ٹوڈے): متحدہ عرب امارات (UAE) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن و امان کی نازک صورتحال کے پیشِ نظر ایران کے ساتھ تمام تر تجارتی اور مالیاتی لین دین کو اگلی اطلاع تک فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سخت فیصلہ خطے کے امن و سلامتی کو درپیش شدید مخاطرات اور تناؤ میں مسلسل اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ان کی سرحدوں کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن میں سے ایک سمندری حدود سے باہر جبکہ دوسرا اماراتی سمندری حدود کے اندر گرا۔ اگرچہ تہران نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے، تاہم ابوظہبی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری معاشی و تجارتی قدغنیں عائد کر دی ہیں۔

Related posts

ایران کی حوثیوں سے سیاسی مذاکرات کی تجویز، مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستانی فوج کے الزامات مسترد، افغانستان کو غیر ملکی جنگجوؤں کو بلانے کی ضرورت نہیں، افغان حکومت

کنڑ اور ہلمند میں پاکستانی فضائی حملوں کی مذمت، حامد کرزئی کا افغان خودمختاری کے دفاع پر زور