بھارت میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار، 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک

نئی دہلی (پاک ٹوڈے): بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں گلر بازار کے قریب پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس بے قابو ہوکر پل سے نیچے تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹس کے مطابق بس میں 30 سے 35 افراد سوار تھے اور وہ ہریدوار سے چمولی جارہی تھی کہ گلر بازار کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور پل سے نیچے جاگری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related posts

پاکستان کا فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

صومالیہ میں یو اے ای کے غیر قانونی فوجی اڈے اور نیم فوجی دستے قائم ہیں، صدر حسن محمود