عالمی آلودہ شہروں میں لاہور سرفہرست، اے کیو آئی 299 ریکارڈ

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 299 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اسموگ اور شدید دھند کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا، جو شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جی ٹی روڈ پر یہ شرح 432 جبکہ سفاری پارک میں 414 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ اور ملتان میں بھی اسموگ کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ معمولات اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسموگ اور شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے ہیں۔ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔ موٹرویز کی بندش کے باعث مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

پاکستان میں 6 ہزار سائبر اسپیس ڈیفنڈرز بھرتی کرنے کا منصوبہ

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائی، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہم کمیٹی کا اجلاس شروع