شوال میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تحصیل شوال میں واقع ‘193 ونگ ٹاپ پوسٹ’ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں پہلے سے نصب ایک بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار سپاہی وحید اور سپاہی ابو بکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ سپاہی نقیب شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا، خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ماہانہ 35 کروڑ 78 لاکھ روپے کی گیس چوری

پڑوسی ممالک پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، یہ ناقابل برداشت ہے؛ بلاول بھٹو زرداری