شمالی وزیرستان: گاؤں زیرکی میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ، چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال

شمالی وزیرستان (پاک ٹوڈے): گاؤں زیرکی میں دو فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم زخمیوں کی تعداد اور حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

صورتحال کے پیش نظر ممبر وزیراعظم کمیٹی اور ڈی آر سی چیئرمین ضلع شمالی وزیرستان مولانا مصباح اللہ سے اپیل کی گئی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان فوری فائر بندی کرانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے، تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related posts

چین کی قیادت میں بریکس اے آئی اوپن سورس زون اور اسپیشل اکنامک زون پارٹنرشپ کی تجویز

حوثیوں کے حملے عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے خطرہ ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر پہنچ گئی