شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر، باضابطہ اعلان جلد متوقع

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کا نام فائنل کرلیا ہے، سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے اس حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان ٹیٹ کی بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جلد پاکستان پہنچیں گے۔

Related posts

ایشین گیمز: چین میڈلز ٹیبل پر سرفہرست، پاکستان 28ویں نمبر پر

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست

یونس خان کا محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کیس میں قانونی عمل کی پیروی کا مشورہ