شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی 19 اور 20 اگست 2026 کو پاکستان کے دو روزہ اہم سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ شامی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی باضابطہ دعوت پر ہو رہا ہے۔
مکہ معاہدے کے طے پانے کے بعد شامی وزیر خارجہ کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کی استواری، معاشی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاریخی ‘مکہ معاہدے’ کے تناظر میں شامی وزیر خارجہ کے اس دورے کو ایک نئے علاقائی، سیاسی اور دفاعی فریم ورک کی تشکیل کی جانب ایک کلیدی پیش رفت دیکھا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے، جبکہ ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Related posts

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اختیار ولی اور وفاقی وزراء پر شفیع جان کی سخت تنقید، 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان