افغانستان اور بھارت کا کھیل کے شعبے میں تعاون اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی قومی اولمپک، جسمانی تربیت و اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ احمد اللہ وثیق نے کابل میں بھارتی سفارت خانے کے نمائندے یتین پٹیل سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

احمد اللہ وثیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران افغان اور بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور کھیل کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں افغان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، تربیت فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے مشترکہ مقابلوں اور مواقع کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

Related posts

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کی حوثیوں سے سیاسی مذاکرات کی تجویز، مکہ دفاعی معاہدے کے ارکان کا ہنگامی اجلاس طلب